Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاکستان آئندہ سالوں میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا:خسروبختیار

87
Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیر خسرو بختیارنے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے سالانہ اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے،وباء کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے اے،آئی،آئی،بی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔اے آئی،آئی بی کے کرونا کرائسس رسپانس پیکج سے ممبر ممالک کی معاشی صورتحال بہتر رہی،ہمیں آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت کی ضرورت ہے، پاکستان آئندہ سالوں میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا، پاکستان تجارت اور سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔