ٹرمپ نے دوبارہ کووڈ 19 کیخلاف انسداد ملیریا ادویات کو موثر قراردیدیا
واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر غیر تصدیق شدہ دعوؤں پر زور دینا شروع کردیا کہ انسداد ملیریا کی ادویات کورونا کے خلاف موثر علاج ہے۔ امریکی صدر کے بیان نے واشنگٹن کے سرکاری متعدد امراض کے ماہرین کی ساکھ کو چیلنج کردیا۔ان کا بیان اس اعتبار سے بھی خلاف توقع ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈونلڈٹرمپ نے وائرس کے بارے میں سنجیدہ رویہ اختیار کیے رکھا تھا۔دوسری جانب قومی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے امریکی صدر کے مؤقف کو پیچھے دھکیلتے کہا کہ ‘وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔اضح رہے کہ متعدد تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسداد ملیریا ادویات ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کووڈ 19 کے خلاف موثر علاج نہیں۔علاوہ ازیں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں ایک آرڈر واپس لیا جس کے تحت متعلقہ اداروں کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کو بطور دوائی کورونا کے علاج کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔’