Official Web

پٹرولیم قیمتوں میں ردبدل ہرپندرہ روزبعد:ای سی سی اجلاس میں فیصلہ

238
Spread the love

اسلام آباد:اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرول قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ اب ہر 15 دن بعد ہوگا۔اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ گندم کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔