Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کسی بھی اشتعال انگیزی کاموثرجواب دینگے:آرمی چیف

ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ ،الخالد ٹینک آرمڈ کورحوالے کرنے کی تقریب میں شرکت

234
Spread the love

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الخالد ٹینک آرمڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی خود انحصاری کی پالیسی کی تعریف کی جبکہ انڈسٹری میں دنیا کا بہترین دفاعی سامان بنانے کو بھی سراہا۔ الخالد ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے۔ آرمڈ کور رجمنٹ نے دُشمن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چونڈہ کا محاذ آج بھی دُشمن کو یاد ہے جہاں جنگِ عظیم دوئم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی لڑی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔