Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملک منظورحسین کا دورہ ریاض،پروقارعشائیہ دیاگیا

84
Spread the love

ریاض (نورالحسن گجرسے )پاکستان مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے صدر ملک منظور حسین اعوان کا دورہ ریاض، پارٹی کارکنان اور ذمہ دران کی جانب سے پر وقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان ا کاروباری شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔ملک منظور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم اپنے قائد میاں منوازشریف کے ویژن پر عمل کرتے ہیں اور جلد سعودی عرب میں پارٹء تنظیم سازی شروع کر پارٹی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائیںگے اور حوالے سے پارٹی کی اعلی قیادت رانا ثنا اللہ ، احسن اقبال ، خواجہ آصف سمیت دیگر قائدین سعودی عرب کا جلد دورہ کریں گئے سعودی عرب کے تمام شہروں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک منظور اعوان نے ریاض میں پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام صحافی اپنی قلم کی پاسداری کا خیال رکھتے ہوئے بلاتفریق اور بے لوث صحافت کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔