Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چیئر مین زرعی تحقیقاتی کونسل کاشنکیاری،مانسہرہ مراکزکادورہ،بریفنگ

285
Spread the love

اسلام آباد:پی اے آر سی کاشنکیاری، مانسہرہ میں میں قائم قومی ادارہ برائے چائے کی کاشت اور اعلی قیمتی فصلات دیگر اعلی و قیمتی فصلات کی تحقیقی سرگرمیوں کے علاوہ مانسہرہ کے علاقے میں کیوی فروٹ کی تحقیق اور فروغ میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مانسہرہ میں کیوی فروٹ کی کاشت کے نتائج پاکستان کے دیگر مقامات کے مقابلہ میں حوصلہ افزا ہیں اور بقا کی شرح تقریبا 90 فیصدریکارڈ کی گئی ہے، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے شنکیاری، مانسہرہ میں قائم اس ادارے کے دورہ کے موقع پر کیا۔چیئر مین پی اے آر سی نے مزید کہا کہ کیوی فروٹ اعلی قیمت اور نقد آور فصل ہے نیز کیوی فارمنگ یہاں کے کاشتکاروں کے ذریعہ معاش کو بہتر اور آمدن میں اضافہ کر سکتی ہے اور ہزارہ ڈویژن کا یہ علاقہ کیوی فروٹ کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے۔