مصنوعی ذہانت کی پہلی کامسٹیک نمائش اگست میں شروع ہو گی
اسلام آباد :کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ کامسٹیک مصنوعی ذہانت کی مصنوعات اور خدمات کی پہلی دو رزہ نمائش کا انعقاد کر رہا ہے جو اگست سے اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس قومی نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں لوگو ں کی توجہ مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی کی طرف مبذول کروانا ہے بالخصوص طلبا و طالبات کو اس ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات سے متعارف کروانا ہے اور پاکستان میں بننے والی اس ٹیکنالوجی کی مصنوعات اور خدمات سے عوام کو متعارف کروانا ہے تاکہ لوگ اس ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں اور چوتھے صنعتی انقلاب کے فوائد کو بخوبی اور بروقت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کی دوسری بڑی ٹیکنالوجی ہے اور ممالک کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔