Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کمشنرگوجرانوالہ کادورہ چیلیانوالہ،شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

258
Spread the love

منڈی بہائوالدین:کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر اور دیگر افسران کے ہمراہ چیلیانوالہ مانومنٹ میں پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کی تقریب کے حوالے سے سکھ چین کا پودا لگاتے ہوئے کہا ہے کہ درخت لگانا بہترین صدقہ جاریہ ہے، جس نے ایک درخت لگایا گویا اس نے جنت میں درخت لگایا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں وزیراعظم کے ویژن پلانٹ فار پاکستان کے تحت تحت ضلع میں شجرکاری کے اہداف حاصل کئے جائیں۔ اس موقع پر ایک منٹ میں ریکارڈ یکمشت ایک ہزار پودے بھی لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے بتایا کہ گزشتہ سال 13لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا جبکہ امسال 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ بھی کامیابی سے پورا کیا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں