Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی ٹی اے کی ایمزون سروس کے تعطل کے حوالے سے خبروں کی تردید

285
Spread the love

اسلام آباد :ایمزون ویب سروسز کے بعض صارفین کو پیش آنے والے مبینہ تعطل کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ تا ثر سامنے آیا کہ یہ رکاوٹ پب جی پر پابندی کی وجہ سے ہوئی جو کہ غلط اور بے بنیاد ہے۔پب جی پر پابندی 10 جولائی سے عائد ہے جبکہ ایمیزون ویب سروسز(اے ڈبلیو ایس)کے صارفین کو 23 جولائی کو مبینہ طور پر رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اے ڈبلیو ایس صارفین کی طرف سے آپریٹروں کو موصول ہونے والی شکایات سے بھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ انہیں وقفے وقفے سے رسائی کے مسائل درپیش رہے جبکہ اے ڈبلیو ایس خدمات یا آئی پیز مکمل طور پر ناقابل رسائی نہیں تھے۔ مزید یہ کہ یہ مسئلہ صرف پاکستان کے صارفین تک محدود نہیں تھا بلکہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہو۔