صدرعلوی کا اسلام آباد پناہ گاہ کادورہ،انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ایم ڈی بیت المال عون عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدر نے شیلٹر ہوم میں بے گھر اور نادار افراد کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ صدر مملکت کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔صدر مملکت نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بے سہارا اور مزدوروں کو معیاری خوراک کی فراہمی تعریف کی اور کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر غریب اور مستحق افراد کی امداد کرنا مذہبی و قومی فریضہ ہے، فلاحی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور مخیر حضرات ان مشکل حالات میں معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھیں،صدر عارف علوی نے پناہ گاہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔