Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی لاکھوں کے فراڈ کاملزم ضمانت خارج ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتار

268
Spread the love

راولپنڈی(آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان کی جانب سے عبوری ضمانت خارج ہونے پرلاکھوں کے فراڈ کے ملزم کواحاطہ عدالت سے گرفتارکر لیا گیاجسے پولیس نے حوالات منتقل کردیاعمراعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عظیم شوکت اس سے قبل سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیاتھا جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کروالی ملزم نے غلط بیانی کرکے عدالت عالیہ سے ضمانت لی ہے جس نے مدعی سے 5 لاکھ کا فراڈ کیا جو کسی رعایت کا مستحق نہیں ہائی کورٹ نے دلائل کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔