اسلام آباد:پولیس کا کریک ڈائون:10ملزم گرفتار،شراب،منشیات برآمد
اسلام آباد: وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ، مختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیا ، سی آئی اے پولیس نے فیصل مسیح اور آ صف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 200گر ام چرس اور 313بو تلیں شراب برآمد کرلیں ، گو لڑ ہ پولیس نے ملزم جو اد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ،بہا رہ کہو پولیس نے ملزم امان اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 230گر ام چرس بر آمد کرلی ۔