Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی:خون کی ہولی کھیلنے والی 3ملزموں کا13روزہ ریمانڈ

83
Spread the love

راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ قمر الزمان نے تھانہ چونترہ کے علاقے میال میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے 7خواتین اور2کم سن بچوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمے میں نامزدمرکزی ملزم رب نواز کے دو بیٹوں دانش اور اکرم، بھائی محمد اشرف اور بھتیجے عاقب کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر چونترہ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے گزشتہ روز دانش، اکرام، اشرف اور عاقب پر مشتمل چاروں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیااس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ مذکورہ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر میال گائوں میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 7خواتین اور 2کم سن بچوں کا موت گھاٹ اتا ر دیا فائرنگ سے 3بچے زخمی ہوئے ملزمان سے دیگر ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی سمیت دیگر امور پر تفتیش کرنا ہے لہذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو13،13دن کے جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی افسران کی تحویل میں دے دیا۔