Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ٹنڈوالہیار:پولیس کی ملی بھگت:مین پوری گٹکے کی سرعام فروخت جاری

290
Spread the love

ٹنڈوالہیار(میرحسین اویسی)مین پوری گٹکے کے استعمال پر سندھ ھائی کورٹ کیطرف سے پابندی کے باوجودٹنڈوالہیار میں ماہانہ 60لاکھ روپے مبینہ منتھلی کے عوض دوبارہ مین پوری اور سفینہ کا کام شروع ھوگیا,جگہ جگہ مین پوری کی منی فیکٹریاں ایک مرتبہ پھر کھل گئیں کئی نوجوان منہ کے کینسر اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ھوکر موت کے گھاٹ اترنے لگے ذرائع کے مطابق شہر اور ضلع بھر میں جگہ جگہ مین پوری کی منی فیکٹریاں کھل گئیں ہیں اور منشیات کے ناسور کو ختم کرانے کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے حصہ دار بن چکی ھے اور ذرائع کے مطابق ماھانہ ملنے والی رقم نیچے سے لیکر اوپر تک کے افسران میں حصہ پتی کرکے تقسیم کی جاتی ھے اور منشیات کے کھلے عام استعمال کی وجہ سے ٹنڈوالہیار کے کئی نوجوان منہ کے کینسر اور پیٹ اور معدے کی بیماریوں سمیت دیگر کئی بیماریوں میں مبتلا ھو کر موت کے گھاٹ اتر رھے ہیں ۔شہر کی سول سوسائٹی سماجی تنظیموں کے افراد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ھے کہ ٹنڈوالہیار میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیں۔