Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ویسٹ انڈیزکوشکست:انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیت لی

ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں 129 رنزپرڈھیرہوگئی

268
Spread the love

مانچسٹر:انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگیا۔مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 399 رنزکے تعاقب میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔شائی ہوپ 31 اور جرمین بلیک ووڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شامر بروکس 22 اور جیسن ہولڈر 12 رنز بناسکے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے 5 اور اسٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں نصف سنچری اور میچ میں دس وکٹیں لینے والے اسٹورٹ براٹ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔آخری اسکور یہ رہا۔ 369 اور 226 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر۔ ویسٹ انڈیز 197 اور 129 رنز۔ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز کی جیت کر انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگیا۔سیریز سے قبل انگلینڈ چوتھی پوزیشن پرتھا، 1-2 کی جیت سے انگلینڈ کو 80 پوائنٹس ملے۔ یوں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 226 ہوگئی۔بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور آسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔