Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملتان:شربت کی ریڑھی پرملازم 16سالہ یتیم بچہ میٹرک امتحان میں1050نمبرلے گیا

239
Spread the love

ملتان:میٹرک سائنس کے امتحانات میں ملتان بورڈ میں 1050 نمبر لینے والا 16 سالہ یتیم اور بے گھر بچہ محمد حذیفہ جو غلہ منڈی ملتان کے مین گیٹ کے پاس شربت بیچنے والی ایک ریڑھی پر ملازمت کرنے پر مجبور ہے۔ مگر اطمینان بھری مسکراہٹ اس کے لبوں اور آنکھوں پر ہر لمحہ رقصاں رہتی ہے۔ محمد حذیفہ 5بہن بھائیوں اور والدہ کا واحد کفیل ہے مگر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اسے روزانہ کتنی اجرت ملتی ہو گی؟یہ مسکان اور آنکھوں کی چمک دور اندیشی اور کامیابی کی پہلی جھلک ہے۔