Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

319
Spread the love

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن پھر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ عثمان ڈار نے کہا فورس 9 اگست کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی، ایک دن میں 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر بھی ٹائیگر فورس کو پذیرائی مل رہی ہے، ٹائیگر فورس کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے۔موبائل ایپ کے ذریعے نوجوان رضا کار وزیراعظم ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہو سکیں گے،شجر کاری مہم میں ریکارڈ درخت لگانے کیلئے ٹائیگر فورس کو شامل کیا جا رہا ہے،وزیراعظم نے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا ہے