Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اپوزیشن کو نیب قوانین پراین آراو نہیں دے سکتے:شبلی فراز

حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پرہے،وزیراطلاعات

272
Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کونیب قوانین پراین آراو نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پرہے، پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جب کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طر امتیازہے۔شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا اورعوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آٹ ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن کونیب قوانین پراین آراو نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے اورتحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔