Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

او پی ایف گرلز کالج کی طالبات کا میٹرک امتحانات میں شاندار نتیجہ

293
Spread the love

اسلام آباد: او پی ایف گرلز کالج کی طالبہ ایشا ارشد نے 3۔99 فیصد نمبر لے کر او پی ایف کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حنا فاطمہ نے 2۔99فیصد کے ساتھ دوسری اور صالحہ ارم 99 فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کالج کی 185طالبات نےA1 اور 36 طالبات نے A.گریڈ حاصل کیا۔ کالج کی طرف سے 95فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے لئے وظیفہ کا علان کیا گیا ھے ۔ ریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن عامر شیخ نے کالج پرنسپل ناز آمین سیکشن ہیڈطاہرہ یاسمین، اساتذہ ، طالبات کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ کامیاب طالبات مستقبل میں بھی تمام امتحانات میں بہترین کاکردگی کامظاہرہ کر کے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دے کر اپنا اپنے کالج اور ملک کا نام روشن کریں گی۔