آصفہ بھٹو کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی
اسلام آباد (آن لائن)آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی آصفہ زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ جبکہ اے سی مہرین اے ایس پی عائشہ گل کی جانب سے وکیل شیر افضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے وکیل شیر افضل نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ نے دروازہ توڑا وہ آصف علی زرداری سے ملنا چاہتی تھی وہ ملے ہیں فاروق نائیک کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام کی جانب سے آج بھی کوئی پیش نہیں ہوا کوئی ملزم ہو کسی کی ضمانت ہو تو وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوتا ہے اے سی مہرین، اے ایس پی عائشہ گل کی جانب سے ملاقات نہیں کرنی دی جارہی تھی عدالت نے اے سی اور اے ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر لطیف کھوسہ کے دلائل طلب کر لیے شیر افضل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جب آصفہ بھٹو ملاقات کے لیے آئیں تو ان کے پاس عدالتی حکمنامہ نہیں تھا کورٹ کے احکامات دکھائے بغیر آصف زرداری سے آصفہ بھٹو نے ملاقات کی یہ توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا آصفہ بھٹو کی چار گھنٹے تک آصف زرداری سے ملاقات جاری رہی ان افسران کو عدالت نے طلب کیا مگر کوئی بھی پیش نہیں ہوا کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔