Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اے سی منڈی کے چھاپے:ایس او پیزخلاف ورزی پر متعددافرادکو جرمانے

342
Spread the love

منڈی بہاالدین:ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ملک کاشف نواز نے صدر بازار،بانو بازار،کمیٹی چوک اور منڈی مویشیاں کا اچانک دورہ کیا۔ حکومتی لاک ڈائون کے باوجود شاپنگ مالز مارکیٹس اور دکانیں کھولنے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر،ریلوے روڈ،رسول روڈ پر قائم سمیت 6 غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دن میں 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپیہ جرمانہ کیا جبکہ 4 دکانداروں کو گرفتار کر کے تھانے میں مقدمات درج کروا دئیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے کہا کہ ہمارا مقصد بزدار حکومت کے ویژن کے عین مطابق لوگوں کو محفوظ بنانا اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ اے سی نے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے کھولنے والے مخصوص کاروباری مراکز کے دکاندار اور منڈی مویشیاں میں بیوپاری کورونا ایس او پیز سمیت مقررہ اوقات کا خصوصی خیال رکھیں۔ مقررہ اوقات کے بعد اور مخصوص منڈی کے علاوہ کسی بھی جگہ پر جانور فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔