پشاور میں کمرہ عدالت میں فائرنگ:ایک شخص قتل
پشاور : کمرہ عدالت میںدوران سماعت نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ، پولیس نے قاتل کوموقع گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق کمرہ عدالت میں ایک نوجوان نے اچانک فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جس کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔طاہر نامی شخص پر الزام کا تھا کہ وہ احمدی ہے جبکہ دیگر ذرائع نے بتایا ہے کہ طاہر نے احمدیت سے توبہ کرلی تھی۔