Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی :رواں ماہ غلط پارکنگ پر8016گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے چالان

313
Spread the love

راولپنڈی:چیف ٹریفک راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لفٹر انچارج انسپکٹر سرفراز نے راولپنڈی کے مختلف سیکٹرز میں لفٹرز کے ذریعے نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ ،غلط پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ8016مو ٹر سائیکل و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ دیے ۔انچارج لفٹر انسپکٹر سرفراز کا کہنا تھا کہ عید کے لیے آنے والے خریداروں کی بڑی تعداد کے باعث شہر کی مرکزی شاہراںمری روڈ، اڈیالہ روڈ، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ ،صدر کینٹ، ٹینچ بازار، چکری روڈاور دیگر کمرشل مقامات پر خریداروںکا بے پنا ہ رش دیکھنے میں آیا۔اس مو قع پرشہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے لفٹرسکواڈ کے ذریعے نو پارکنگ،غلط پارکنگ،ڈبل پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا رہی ہے۔