Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا اور تانیہ ایدروس مستعفی ہوگئے

310
Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونین خصوصیڈاکٹر ظفرمرزا اورتانیہ ایدروس مستعفی ہوگئے۔استعفیٰ کے بعدسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا کہ میری دہری شہریت کے باعث ریاست پر تنقید کی جارہی ہے جس سے ڈیجٹل پاکستان کا مقصد ماند پڑرہا ہے۔تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بطور معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفی جمع کروادیا ہے تاہم ملک کی خدمت اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اپنی قابلیت کے مطابق جاری رکھوں گی۔جبکہ معاون ظفر مرزا نے مستعفی ہونے کے بعداپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ اپنا کام ایمانداری سے انجام دیا۔عمران کی دعوت پرورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن چھوڑ کرپاکستان آیا۔پاکستان کیلئے کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔