Official Web

ایل او سی خلاف ورزیاں:بھارتی سفارتکارکی دفترخارجہ طلبی،شدید احتجاج

250
Spread the love

اسلام آباد: بھارتی سفارتخانے کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے قابض بھارتی فوج کی جانب سے 28 جولائی 2020 ایل۔او۔سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہریوں کے زخمی ہونے پر شدیداحتجاج کیا گیا۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال اور بلاامتیاز فائرنگ کے نتیجے میں ایل۔او۔سی کے رکھ چکری سیکٹر میں فریدہ بی بی زوجہ محمد نذیر، عالم بی بی زوجہ اکرم حسین اور سفیر ولد نورالدین سکنہ گاوں اکھوڑی شدید زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے بھارت پر زوردیا کہ 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرے، تازہ ترین اور اس سے قبل ہونے والی جنگ بندی کی دانستہ خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرائے ، ایل اوسی اور ورکنگ باونڈری پر امن قائم کرے۔ زوردیاگیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تفویض کردہ اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔