Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بلیو ورلڈ سٹی کی طاقتورانتظامیہ کامقدمہ اندراج کیخلاف حکم امتناع

آرڈی اے نے بغیراین اوسی پلاٹس کی فروخت کیخلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دی تھی

344
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)بلیو ورلڈ سٹی کی منہ زور انتظامیہ نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بے بس اور لاچار کر کے مقدمے کے اندراج کے خلاف ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ۔آر ڈی اے کی طرف سے این اوسی کے بغیر پلاٹوں کی بکنگ اور مارکیٹنگ کے خلاف چونترہ میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دی تھی ۔بلیو ورلڈ سٹی میں اب تک ہونے والے ڈیڑھ کھرب کے مبینہ فراڈ کا تخمینہ لگا دیا گیا ہے۔احساس اداروں نے رپورٹ مرتب کر کے وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ۔سوسائٹی کے عہدیداروں نے نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے ویزے لگوا کر رکھ لئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چکری روڈ پر بنائی گئی نام نہاد بلیو ورلڈ سٹی کی قانون سے بالاتر انتظامیہ نے آرڈی اے کے قواعد وضوابط کو روند کر رکھ دیا ہے ۔آر ڈی اے کی طرف سے تھانہ چونترہ میں ایف آئی آر کے لئے درخواست دی گئی تھی کہ بلیو ورلڈ سٹی کی انتظامیہ روکنے کے باوجود پلاٹوں کی بکنگ بھی کررہی ہے اور مارکیٹنگ بھی کررہی ہے جبکہ ان کے پاس این او سی نہیں ہے ۔پہلے تھانہ چونترہ نے درخواست کو لٹکائے رکھا اور جب آرڈی اے کی طرف سے 22-A کے تحت ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی سے رجوع کیا گیا تو بلیو ورلڈ سٹی کے عہدیداروں نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا۔اس لئے اب آرڈی اے حکام اب چپ سادھ کر بیٹھ گئے ہیں اور بلیو ورلڈ سٹی کی کرپٹ انتظامیہ نے پہلے سے زیادہ یدہ دلیری کے ساتھ اپنا دھندہ شروع کر دیا ہے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اس نام نہاد ہاس پراجیکٹ میں عوام کے ساتھ ڈیڑھ کھرب کے فراڈ کا تخمینہ لگایا ہے اور رپورٹ وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔