Official Web

لاہورہائیکورٹ:وزیراعظم کے مشیروں کی تعیناتی کانوٹیفکیشن لف کرنیکاحکم

267
Spread the love

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن لف کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائیں، اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیروں کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو مشیران خصوصی کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن لف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے وکیل صاحب آپ تیار ہو کر آئیے گا، نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائی ہیں اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وفاق کی پچ پر گھاس بھی موجود ہے اور باری بھی باؤلرز کی ہے۔ عید کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل مکمل تیاری کرکے آئیں۔