کراچی کے عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے؍وزیراعظم عمران
جنوبی پنجاب کے عوام کوبااختیاربنائیںگے،گورنرعمران اسماعیل،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہے کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی، گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی، اور کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، سید فخر امام، خسرو بختیار، وزرا مملکت زرتاج گل، شبیر علی قریشی، ممبران اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ظہور قریشی، زین قریشی، ودیگر شامل ہے۔وزیر اعظم نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کو نمائندگی دینا اور بااختیار بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔اس ضمن میں وزیر اعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرے گی اور انتظامی امور میں درپیش مسائل پر بات چیت کرے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبرپختونخواہ سے متعلقہ ایشوز خصوصا توانائی کے شعبے سے متعلقہ معاملات اور انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیاگیاوزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کے قیام کے لئے مختص شدہ فنڈ کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہیلنگ رجیم کے نفاذ اور صنعتی شعبے کو اس نظام کے تحت پہنچنے والے فوائد کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے نیپرا کو ہدایت کی کہ وہیلنگ رجیم کے نفاذ میں حائل تمام ایشوز کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد سے جلد حل کیا جائے تاکہ اس نظام سے استفادہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ توانائی کے شعبے سے متعلقہ اداروں کے بورڈ آف دائریکٹرز میں صوبائی نمائندگی کویقینی بنایا جائے۔