Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 16 ملزم گرفتار،منشیات برآمد

288
Spread the love

راولپنڈی :ملک بھرمیں اے این ایف کی کارروائیوں کے دوران 596.42 کلو منشیات برآمد کرلی گئیں۔، ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار کرلئے، سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی 9گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، برآمد شدہ منشیات میں 521.300کلوگرام چرس، 31.200 کلو گرام افیون، 3.4کلوگرام ہیروئن,520 گرام ایمفیٹامائن (آئس)اور 40کلوگرام کیٹامائن شامل ہے،منشیات کی بین الاقوامی مالیت 11.781ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔