Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قرض کی ادائیگی میں تاخیرگناہ ہے:علامہ الیاس قادری

375
Spread the love

اسلام آباد :امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ اگر کسی کو قرض ادا کرنا ہو تو ادائیگی میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے ،اگر ادائیگی کیلئے رقم نہیں تو اپنے گھر کا سامان فروخت کرکے وہ رقم ادا کریں ، قرض جس معاہدے کے تحت لیاہو اس کی پاسداری کرنی چاہئے ورنہ آخرت میں مشکل میں پڑجائیں گے ،جو کسی کے ناحق تین پیسے دبالے گا اسے بروز قیامت سات سو باجماعت نماز ادا کرنی ہوگی او ر نماز بھی وہ جو مقبول ہوگی ،مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ کسی کا قرضہ نہ دبائیں ہر ممکن اداکرنے کی کوشش کریں جوقرضہ بہت بڑا بوجھ ہے ہم سب کو اس سے بچنا چاہئے ۔امیر اہل سنت نے مزیدکہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوسی منع ہے یعنی یہ یقین کرلیں کہ بخشش نہیں ہوگی یہ گناہ ہے البتہ یہ سوچ کر ڈرنا کہ میری بخشش ہوگی یا نہیں یہ اچھا ہے ،اللہ سے آخری سانس تک ڈرتے رہیں ،اللہ کی رحمت سے نظر بھی نہیں ہٹانی اور مایوس بھی نہیں ہونا ہے،آپ دنیا کے مال کو حاصل کرنے کیلئے خیانت نہ کریں یہ مال دنیا میں چھوڑ کرچلے جائیں گے اور ورثا مال کا کیا کرتے ہیں یہ لوگ جانتے ہیں ،اگر ورثا نے اس مال کو گناہ میں استعمال کیا تو قبر میں آپ کیلئے مزید آزمائش ہوگی ،اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔