Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاکستان نے کشمیرپرسودے بازی کر لی :لیاقت بلوچ

پانچ اگست کو ایک سالہ بھارتی لاک ڈائون کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ ہو گا

127
Spread the love

اسلام آباد :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے شک و شبہ کو تیزی سے تقو
یت مل رہی ہے کہ پاکستان نے کشمیر پر سودے بازی کر لی سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان سقوط سری نگر کے لیے تیار ہو چکا ہے،کشمیر کو شہہ رگ قرار دینے والی حکومت کا تقریر ، ٹویٹ ، فون اور بے جان احتجاج کے علاوہ کوئی اقدام نظر نہیں آ رہا ، بھارت کو تجارتی رعایت دینے کے لیے افغان راہداری کھولنا بے حسی اور مجرمانہ اقدام کی انتہا ہے، ایران نے اپنے تمام ترقیاتی منصوبوں سے بھارت کو بے دخل کردیا ہے ۔پاکستان بھی جرات پیدا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو سرد خانے سے نکال کر بحال کرے ، کشمیر پر متفقہ قومی لائحہ عمل وضع کیا جائے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں ایجنڈا دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا تاحال جماعت اسلامی سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔ 4اگست کو کشمیر قومی مشاورت ہو گی ۔ 5 اگست کو ایک سالہ بھارتی لاک ڈائون کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ ہو گا ، اسلام آباد میں بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کو منظم کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، ضلعی امیر نصر اللہ رندھاوا اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔