Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مسلم ہینڈزپسماندہ علاقوں میں1835بڑے جانور قربان کرے گی

300
Spread the love

 اسلام آباد: مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پاکستان میں غریب اور پسماندہ علاقوں میں سنتِ ابراہیمی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جن میں کرونا ایس او پیز کو ملحوظ ِ خاطر رکھا گیا ہے۔اس سال عید قربان پر 1835بڑے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔جس سے مجموعی طور پر65ہزار خاندانوں کے ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد کو قربانی کا گوشت میسر آئے گا۔مسلم ہینڈز کے کنڑی ڈائریکٹر سید ضیا النور کے بیان کے مطابق مسلم ہینڈز کے قربانی پراجیکٹ کے ذریعے وہ علاقے جہاں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے وہاں گزشتہ کئی سالوں سے گوشت تقسیم کیا جا رہا ہے۔اس سال بھی پشاور، لاہور، کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد، مظفر آباد، میر پور، راولا کوٹ، کوٹلی،گوجرانوالہ، رحیم یار خان، وزیر آباد، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان سمیت 40اضلاع میں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانیاں کی جارہی ہیں ۔