ضلع راولپنڈی میں گندم ذخائرختم،4فلورملزبند،بحران شدید ہونیکابحران
راولپنڈی (آن لائن)ضلع راولپنڈی میں گندم کے ذخائر ختم ہونے کے باعث ضلع راولپنڈی کی 4فلور ملیں بند ہو گئیں اوپن مارکیٹ میں گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عید الاضحی کے بعد50فیصد فلور ملیں بند ہونے کا امکان بڑھ گیا جس سے آٹے کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہو گیاضلع بھر کے لئے صرف چند دن کاگندم کا ذخیرہ باقی رہ جانے پر ضلعی فوڈ کنٹرولر نے پنجاب کے6بڑے پیداواری اضلاع سے گندم مانگ لی اس ضمن میں ضلعی فوڈ کنٹرولر راولپنڈی نے مظفر گڑھ، جھنگ،راجن پور، سرگودھا،ڈیری غازی خان اور میانوالی کے ضلعی محکمہ خوراک کو گندم کی فراہمی کی استدعا کر دی ،ذرائع کے مطابق Allocation-2018/1365کے ذریعے پنجاب کے6بڑے اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز کو بھیجے گئے تحریری لیٹرمیں کہاگیاکہ ضلع راولپنڈی میں گندم کا ذخیرہ 19332.771میٹرک ٹن باقی رہ گیا ہے جس میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور موجودہ دستیاب ذخیرہ راولپنڈی کی فلور ملوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انتہائی ناکافی ہے جس سے راولپنڈی میں آٹے کے شدید بحران کے امکانات بڑھ گئے ہیں لیٹر میں استدعا کی گئی ہے کہ ضلع راولپنڈی میں آٹے کی مطلوبہ ضروریات پوری کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر گندم کی سپلائی یقینی بنائی جائے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق وائس چیئر مین رضا احمد شاہ نے آن لائن کو تصدیق کی کہ گندم کی سپلائی کے ٹھیکے جاری ہونے کے باوجود ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ایک طرف ٹھیکیداروں نے سپلائی کم کر دی ۔