Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سرکاری افسربن کرلوگوں کولوٹنے والا ملزم گرفتار

352
Spread the love

اسلام آباد:سی آئی اے پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، ملکی سطح پر لوگوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتہ ملزم گرفتار،قبضے سے سرکاری نمبرپلیٹ لگی،ویگو گاڑی برآمد۔ملزم سے وائرلیس سیٹ،ہتھکڑی،28مختلف اداروں کی جعلی مہریں،جعلی سروس کارڈز،جعلی سرکاری نمبر پلیٹس اور جعلی اسلحہ لائسنس برآمد۔ملزم خود کو مختلف اداروں کا افسر ظاہر کرکے شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتا تھا۔ملزم کے خلاف اسلام آباد اور سندھ میں متعدد چیک ڈس آنر اور فراڈ کے کیس درج ہیں۔ملزم آڈی گاڑی پر ایمبیسی کی سرخ نمبر پلیٹس لگا کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتا تھا۔