Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کرتارپور کمپلیکس کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنایا جائے گا،سیکرٹری مذہبی امور

108
Spread the love

اسلام آباد:سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت کرتارپور کمپلیکس کے انتظام و انصرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں
وزارتِ داخلہ، خارجہ، خزانہ، متروکہ وقف املاک بورڈ، ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے شرکت کی،پاکستان رینجرز، نادرا، بورڈ آف انوسمنٹ اور سکھ برادری کے نمائندے بھی شریک ہو ئے ۔اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور مذہبی امورسردار اعجاز خان جعفرنے کہا کہ کرتارپور کمپلیکس کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنایا جائے گا،سیاحت کیلئے کرتار پور آنے والے یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں، نیا بھر سے سکھ برادری اپنے مقدس مقام کی زیارت کیلئے پاکستان آنے کی خواہشمند ہے، کرتار پور کمپلیکس تک روڈ نیٹ ورک کی بہتری اوربین الاقوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔