Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قربانی کے بدلے رقم دیناجائزنہیں:علامہ اظہاربخاری

280
Spread the love

راولپنڈی:چیئر مین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ حج اور قربانی صرف صاحب استطاعت پر واجب ہے متاثرین اور غربا کو قربانی کا گوشت دینا درست ہے لیکن قربانی کے بدلے رقم دینا جائز نہیں۔ شریعت  اسلام میں کچھ عبادات ایسی ہیں جو رقم ادا کیے بغیر ادا نہیں ہوتی اور کی ایسی ہیں جو رقم ادا کرنے کے باوجود اداانہیں ہوتی نماز اور قربانی ایسی عبادتیں ہیں جو رقم دے کر ادا نہیں کرائی جا سکتی۔ اظہار بخاری نے کہا دنیا کی بقا اور تحفظ کے لئے قربانی بے حد ضرور ی ھے اگر قربانی کا نظام ختم ہوجائے تو سارے کا سارا نظام دنیا در بدر ہو جائے گا قربانی کے بدلے رقم دینے کے فتوے جاری کرنے والے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہیں۔