Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران خان کی نقل اتارکر شہرت پانے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کرگئے

312
Spread the love

لاہور:ٹی وی پروگرامز میں عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرنے والے فرخ شاہ انتقال کر گئے۔تفصیل کے مطابق مختلف ٹی وی پروگرامز میں وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار  فرخ شاہ انتقال کر گئے۔ اداکار کے بیٹے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرخ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں دل کی تکلیف پر اسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ  راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ان کےبیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے، اور مالی معاملات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا۔ وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے، جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا