Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ہواووے کے زیراہتمام ٹیلی مواصلات کونسل کا اجلاس :فائیوجی نیٹ ورک کا جائزہ

241
Spread the love

 اسلام آباد :پاکستان اور دنیا بھر کے ٹیلی مواصلات کے رہنما ں اور ماہرین نے حال ہی میں سیما ٹیلی مواصلات کونسل کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا کوویڈ 19 کے بعد کے ماحول میں معیشتوں اور معاشروں کو فروغ دینے کے 5 جی نیٹ ورک کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ہواووے کی جانب سے مسلسل ساتویں سال اس سمٹ کی میزبانی کی گئی۔اجلا س میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات شعب احمد صدیقی ، پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل امیر عظیم باجوہ، تانیہ ایدروس،ہواوے پاکستان کے سی ای او مارک مینگ، سمینا ٹیلی مواصلات کونسل کے رہنماں ں نے شرکت کی ۔ ہواووے پاکستان کے سی ای او مارک مینگ نے کہاکہ ہواووے 5 جی ، اے آئی ،اور انٹرنیٹ آف چیزوں جیسی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ متنوع ، علم پر مبنی معیشت کی طرف بڑھنے اور حکومت کی ترقی اور جدت کی نئی جگہوں کو کھولنے کے لئے حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ بحران خطرہ اور موقع دونوں کو پیش کرتا ہے۔ موجودہ وبائی مرض کے تمام مواقع پر توجہ مرکوز کر کے آئی سی ٹی کے شعبے کو حقیقی کلیدی ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل ہم آہنگی ، رابطے اور تعاون کے فروغ کیلئے کا م کیا جائے۔