Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی میں 9افراد کاقتل:نامزد ملزم عارف بھی گرفتار

308
Spread the love

راولپنڈی:تھانہ چونترہ کے علاقے میں خواتین اور بچوں کے قتل کے مقدمہ میں نامزدملزمان کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری،نامزد ملزم محمد عارف بھی گرفتار،اندوہناک واقعہ میں ملوث اب تک 10نامزد ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں،مرکزی ملزم رب نواز کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری،پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزدملزمان کی گرفتاریوں کو جاری رکھتے ہوئے ملزم محمد عارف کو گرفتار کر لیا،اب تک قتل کے مقدمہ میں نامزد 10ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔