Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گوجرخان:نجی بینک میں ڈکیتی کے گرفتارملزم سے تمام لوٹی رقم برآمد

298
Spread the love

راولپنڈی:گوجر خان پولیس نے نجی بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم سے سوفیصدریکوری کرتے ہوئے چھینی گئی ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدکرلی،ملزم سے رقم کی برآمدگی درست شناخت پریڈ کے بعد دوران تفتیش کی گئی،ملزم جبار احمد نے ایک ماہ قبل اسلام پورہ جبربینک میں ڈکیتی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی صدرضیا الدین احمد نے بتایاکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے اسلام پورہ جبرمیں نجی بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم جبار احمد کوواردات کے 04روز بعد گرفتارکرلیاتھا، گرفتار ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاگیاتھا۔