Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آنیوالی نسلوں کیلئے پودے لگائیں:میئر اسلام آبادانصرعزیز

228
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور ماحول کو صاف شفاف بنانے کیلئے میٹروپولیٹن ہمیشہ ایک قدم آگے رہی۔شہر کے گرین کریکٹر کو بحال کرنے کیلئے مختلف اداروں کی مددسے اب تک کارپوریشن کی جانب سے ہزاروں پھل،پھول دار پودے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ روز فرینڈ آف کچنار پارک آئی ایٹ کے تعاون سے کچنار پارک میں پھل دار پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گلی محلوں،پارکس اور گھروں میں پودے لگائیں تاکہ ماحول کو خواشگوار اور فضا کو صاف ستھرا بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس حقیقت کو جان چکی ہے کہ اگر اپنی آنے والی نسلوں کیلئے سانسیں چھو ڑنی ہیں تو ماحول دوست پودے اور درخت لگانے ہیں ۔