وزارت داخلہ کی غیرقانی سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
غوری ٹائون کے نووارد مالک کیخلاف تھانہ درخواستوں پر فوری مقدمات درج ہونگے
اسلام آباد(ظفر ملک)وزارت داخلہ نے قبضہ مافیا کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اثرورسوخ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عام شہریوں کی قیمتی آراضی کا تحفظ کیا جائے،ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔قبضہ مافیا کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے،غوری ٹائون کے نووارد مالک کے خلاف تھانہ کورال میں موجود درخواستوں پر فوری مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کرلیا گیا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک اجلاس میں آئی جی کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں کسی غریب کی زمین پر قبضہ نہیں ہونا چاہیے اور اس مافیا کے خلاف بلا خوف کارروائی کی جائے ،ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ،عام شہریوںکی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے،دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا وزارت داخلہ کو سخت حکم دے چکے ہیں اور انہوںنے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے تمام تھانوں سے قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کی تفصیل طلب کر لی ہیور ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ کسی بھی تھانہ کی حدود میں قبضہ مافیا کو پنپنے نہ دیا جائے اور فوری کارروائی ہونی چاہیے،تھانہ کورال میں تعینات ہونے والے نئے ایس پی نے تھانہ میں موجود پرانی درخواستوں پر فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت دیدی ہے ،جس کے مطابق غوری ٹان کے نووارد مالک چوہدری عثمان،توتلا عمران اسلم،شکیل عباسی،راجہ علی اکبر،چوہدری عبدالرحمن ودیگر مافیا کے خلاف درجنوں قبضہ کرنے کی درخواستیں موجود ہیں جن پر تاحال کارروائی نہیں کی گئی ہے ،اور پہلے سے موجود مقدمات پر گرفتاریاں بھی کیے جانے کا امکان ہے۔