Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایس اوپیز پر عمل کریں توہرکام ہوگا،صدرعلوی

228
Spread the love

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پرعمل کریں اور فاصلہ رکھیں تو ہر کام ہوگا، وبا کے دوران قوم کی خدمت کرنےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ایوان صدر میں ہیلتھ ورکرز کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے رمضان میں معذور، سماعت سے محروم افراد اور دیگر کے لیے 5 پروگرام کیے، جبکہ ایوان صدر میں ایسی تقاریب کے انعقاد پر خوشی ہوتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ برابری پر یقین رکھنے والی قوم ہی ترقی کرتی ہے، دوسرے ملکوں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی، ہم نے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔عارف علوی نے کہا کہ حکومت نےصحیح پالیسیاں بنائیں اور عوام نے عمل کیا، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے جو کام کیا اس سے ہمیں کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ آئین عوام اور حکومت کا ایک معاہدہ ہے، حکومت نے شفاف طریقے سے امدادی رقم ایک کروڑ 60 لاکھ خاندانوں تک پہنچائی۔