Official Web

گورنرسرور سے شبلی فرازکی ملاقات،اہم ایشوزپرگفتگو

228
Spread the love

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر حکومتی اقدامات اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہیں، مخالفین پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کی بات نہیں کرتے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلا امتیاز احتساب ملک کی ترقی و خوش حالی کا ضامن ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے، جس نے سفارشی کلچر ختم کر دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرے، ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔