نیا البم تین اگست کو ریلیز،ایان علی نے تاریخ بتادی
لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنے مداحوں کو اُن کے نئے ایلبم کے لیے مزید انتظار نہ کرواتے ہوئے ایلبم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک بولڈ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے مغربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ تصویر اُن کے نئے ایلبم کے کسی ایک گانے کی ہے۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے بتایا کہ ’اُن کا نیا ایلبم ’Nothing Like Everything‘رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور یہ ایلبم دُنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر جاری کیا جائے گا۔ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’اُن کا ایلبم کس ملک میں کس وقت ریلیز کیا جائے گا۔