Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

لوئردیر:نمازجنازہ کے دوران فریقین میں فائرنگ،10افراد جاں بحق

218
Spread the love

لوئردیر: نواحی گاں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او دیر لوئر کے مطابق نواحی گاں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔