Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

منڈی بہائوالدین میں تاجروں کی لاک ڈائون کیخلاف ریلی

282
Spread the love

منڈی بہائوالدین:شہرکے تاجر رہنمائوں کا لاک ڈائو ن کے خلاف احتجاج صدر بازار چوک بلاک کر کے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، انجمن تاجران کی طرف سے لاک دائون کے کے خلاف ریلی نکالی گئی اور صدر چوک کو بلاک کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا دکانداروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران میاں عبدرزاق کا کہنا تھا کے حکومت لاک دائون کی آر میں تاجروں کا معاشی قتل بند کرے منڈی بہاوالدین میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض موجود نہیں لاک دائون لگانا تاجروں کے ساتھ ناانصافی ہیں جس کو فوری طور پر ختم۔ کیا جائے ریلی میں ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمد سرفراز سٹی صدر معیز اللہ دیوان جنرل سیکرٹری میاں امجد فاروق اور وائس چیئرمین ضیاالحق نے بھی شرکت کی۔