Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بلیوورلڈ سٹی مالکان کاراولپنڈی پریس کلب حملہ:عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

256
Spread the love

راولپنڈی: بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کا راولپنڈی پریس کلب حملہ کیس کی سماعت پریس کلب کے وکیل کے عدالت میں دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔وکیل پریس کلب نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اگر اس کیس کو مثال نہ بنایا گیا تو ہر شخص پریس کلب پر حملہ کریگا،پریس کلب کے احاطہ میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس پر دفعہ 452لگی ہے ا وکیل پریس کلب نے کہاکہ تفتیشی نے بعد از تفتیش گناہ گار پایا اور ضمانت کی منسوخی کی استدعا کی ایسے ملزم کو قانون کے مطابق قبل از گرفتاری ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے سپریم کورٹ کا بھی تفصیلی فیصلہ موجود ہے، آج کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود چیمہ کیس کی سماعت ۔