Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صدرعلوی کو ہٹانے کی اپیل خارج،درخواست گزارکو 10ہزارجرمانہ

243
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی گجرات کے رہائشی ظہور مہدی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست دس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وکیل صاحب آپ ذرا استدعا پڑھیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے استدعا عدالت کے سامنے پڑھی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عادی درخواست گزار ہیں جو غیرسنجیدہ درخواستیں دائر کرتے ہیں وکیل صاحب آپکو تو معلوم ہونا چاہیے آپ تو قانون کو سمجھتے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں نے کیس پڑھا نہیں فائل کر دی گئی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالت اس طرح کی درخواستیں سننا شروع کر دے گی تو عوام کی اصل درخواستوں کا کیا ہو گا عدالت نے دس ہزار جرمانہ کے ساتھ درخواست خارج کر دی ۔