Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایکسائزنے 1ارب43کروڑ کاریکارڈریونیو قومی خزانے میں جمع کرایا

پندرہ چوری شدہ ، نان کسٹم پیڈ قیمتی کاریں ضبط کیں،متعلقہ اضلاع کے حوالے

245
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا وبا ء کے باوجودایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کی اعلی کارکردگی دکھائی ہے جس میں سرکاری خزانہ میں زیادہ ریونیو جمع کرانے تمام سابقہ ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم نے بتایا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مختلف مدوں میں ریوینو جمع کرنے کے تمام سابقہ ریکارڑ توڑ تے ہوئے گذشتہ مالی سال میں مجموعی طور ہر ایک ارب تینتالیس کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی جبکہ پندرہ چوری شدہ اور نان کسٹم پیڈقیمتی کاریں ضبط کرکے پنجاب کے متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کیں ۔ اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں چیف کمشنر عامر علی احمدنے کارکردگی رپورٹ پرمحکمہ ایکسائز کی تعریف کی ہے ۔ دوسری جانب کورونا وبا کے باوجوداسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو انکے گھر کی دہلیز پر گاڑی رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی۔